قانون اتنا بے بس نہیں کہ فراڈیا کہے اور چیف جسٹس یا آرمی چیف پر ایف آئی آر درج ہوجائے وزیر داخلہ

عمران خان نے ایک سینئر فوجی افسر کا نام دیا ہے، فوج ایک منظم ادارہ ہے کوئی اس کی پالیسی کے خلاف نہیں جاسکتا، رانا ثنا

(فوٹو : فائل)

وزیر داخلہ رانا ثناء نے کہا ہے کہ ملک کا قانون اتنا بے بس نہیں ہے کہ کوئی فراڈیا کہے جس پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جائے۔


پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ذاتی، گھٹیا اور انتقام کی تسکین کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، وہ زخموں پر پروپیگنڈا کرتا ہے، ملک کا قانون اتنا بے بس نہیں ہے کہ کوئی فراڈیا کہے اور چیف جسٹس اور آرمی چیف کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا تماشا ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیتا ہے، عمران خان نے ایک سینئر فوجی افسر کا نام دیا ہے، فوج ایک منظم ادارہ ہے کوئی اس کی پالیسی کے خلاف نہیں جاسکتا۔
Load Next Story