کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش درجہ حرارت میں کمی
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل پر12ملی میٹرریکارڈ ہوئی جبکہ بارش کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں3 ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا۔
انہوں نے بتایا کہ بارش کا سسٹم چین کی جانب منتقل ہونے کے بعد سردہواوں کی لہر پاکستان میں داخل ہوسکتی ہے۔ سرفراز نے بتایا کہ صدر، برنس روڈ، ٹاور، آئی آئی چندریگرروڈ، شاہین کمپلیکس، زینب مارکیٹ، ولڈ سٹی ایریا کے علاقوں گارڈن ایسٹ، ائرپورٹ،شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی اورکہیں درمیانی درجے کی بارش ہوئی۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق حالیہ اسپیل بہت زیادہ طاقتورنہیں ہے،جس کے اثرات شمالی علاقوں اوربلوچستان کے اضلاع چمن اورسبی پرقدرے زیادہ ہیں جبکہ پنجاب میں بھی مذکورہ سسٹم اچھی بارش دے رہا ہے۔
انہوں ںے بتایا کہ تاہم کراچی کے لیے یہ سسٹم بہت زیادہ ہیوی بارشوں کا سبب نہیں بنےگا،البتہ دیہی سندھ کے اضلاع شکارپور،جیکب آباد،جامشورو،سکھراورلاڑکانہ کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔