ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سری لنکا کا انگلینڈ کو جیت کے لئے 190 رنز کا ہدف

مہیلا جے وردھنے نے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 51 بولز پر 89 اور تلکرانے دلشان نے 55 رنز بنا ئے

مہیلاجے وردھنے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں تلکرانے دلشان کے ساتھ 145 رنز کی شراکت قائم کی۔ فوٹو:اے ایف پی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 190 رنز کا ہدف دیا ہے۔



چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تودوسرے اوورمیں ہی کشال پریرا 3 رنز بنا کر جیڈ ڈرنبیچ کا شکار بن گئےاس کے بعد لنکن ٹائیگرز نے انگلش بولرز کا مار مار کر بھرکس نکال دیا اور مہیلاجے وردھنے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں تلکرانے دلشان کے ساتھ 145 رنز کی شراکت قائم کی، 149 کے مجموعی اسکور پر جے وردھنے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 51 بولز پر 89 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سری لنکا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین تلکرانے دلشان تھے جو 55 رنز بنا کرڈرنبنچ کا شکار بنے۔


لنکن ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن اور جیڈ ڈرنبیج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Load Next Story