شوبز کے اکثر لوگ فراڈ اور زیادہ تر چیزیں محض فریب ہیں اُشنا شاہ

یہاں پوری حکمت عملی کے ساتھ ایک بیانیہ ترتیب دیا جاتا ہے جس کی پیروی سب کرنے لگتے ہیں، اداکاہ


ویب ڈیسک November 07, 2022
اشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری کا راز بتادیا، فوٹو: فائل

خوبصورت اداکارہ اور ماڈل اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ کیا میں انڈسٹری کا راز بتاؤں، جہاں اکثر لوگ فراڈ اور زیادہ تر چیزیں محض نظر کا دھوکا ہیں۔

2013 میں میرے خوابوں کا دیا سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اۃشنا شاہ نے کئی مقبول سیریز میں کام کیا ہے۔ وہ اپنی بے ساختہ اداکاری کے باعث جلد ہی انڈسٹری میں منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

وہ عام زندگی میں بھی اپنی بے ساختہ گفتگو اور بغیر لگے لپٹی بات کہہ دینے کے لیے مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی شوبز کی رنگینوں کے پیچھے چھپے کڑوے کسیلے سچ کہتی رہتی ہیں جس پر انھیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اپنی حالیہ ٹوئٹ میں اُشنا شاہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ کیا میں آپ کو انڈسٹری کا راز بتا سکتی ہوں؟ اس میں زیادہ تر لوگ فراڈ ہیں۔ زیادہ تر چیزیں وہم ہیں۔



اُشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ایسا ہمیشہ تو نہیں لیکن اکثر ہوتا ہے کہ جب کسی چیز کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تو اسے اپنے فائدے کے لیے کم صلاحیت والے سراہتے ہیں۔ یہ دھواں اور آئینہ کی طرح ہے۔ یہ پبلک ریلیشن ہے۔

اس طرح پوری حکمت عملی کے ساتھ ایک بیانیہ ترتیب دیا جاتا ہے جس کی ہجوم پیروی کرتا ہے۔

خوبرو اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے دوسری ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایسا صرف شوبز انڈسٹری میں نہیں بلکہ اس کا اطلاق پورے معاشرے پر ہوتا ہے۔ دھوکہ دہی صرف ایک چیز نہیں تقریباً سب ہی کچھ ہے اور یہ شو بزنس دنیا میں ہر جگہ پھیل چکی ہے۔ چاہے وہ فلمیں ہوں، ٹی وی، فلاحی کام ہوں یا کھیل۔ دھوکہ دہی اور صداقت کا تناسب افسوسناک اور قدرے مایوس کن ہے۔

اُشنا شاہ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ ٹوئٹس کس تناظر میں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |