ڈیڑھ ارب ڈالر تحفے میں لینے کی بھاری قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے چوہدری شجاعت

پہلے ہی دن کہہ دیا تھا کہ پرویز مشرف کے کیس کا کچھ نہیں بنے گا،صدر مسلم لیگ(ق)


ویب ڈیسک March 27, 2014
طالبان سے مذاکرات کامیاب ہونے کی امید نہیں لیکن پھر بھی اس کے لیے دعاگو ہوں، شجاعت حسین۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہونے کی امید نہیں لیکن پھر بھی اس کے لیے دعاگو ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے پہلے ہی دن کہہ دیا تھا کہ پرویز مشرف کے کیس کا کچھ نہیں بنے گا، پرویزمشرف کو غدار نہیں آئین شکن کہا جاسکتا ہے اورمشرف پر کیس چلانا بھی کوئی ضروری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانا آئین سے غداری ہے اور بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر شریف برادران کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم ہونا چاہئے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ دعاگوں ہیں کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں مگر ایسی کوئی امید نظر نہیں آتی ،موجودہ حکمران نہ تو عوام کے لیے کچھ کریں گے اور نہ ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، سعودی عرب سے ملنے والی رقم پر چوہدری شجاعت نے کہا ڈیڑھ ارب ڈالر تحفے میں لینے کی بھاری قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں