سری لنکا نے جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق انسانی حقوق کی قرارداد مسترد کردی

قرارداد سے سری لنکن عوام کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ صرف اورصرف حکومت کی حوصلہ شکنی ہوگی، صدر مہندا راجاپاکسے


ویب ڈیسک March 27, 2014

سری لنکا نے جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جو مفاہمتی پالیسی شروع کی ہے اسے ہرصورت جاری رکھا جائے گا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے صدر مہندا راجاپاکسے نے 5 سالہ خانہ جنگی کے دوران تامل شہریوں کی ہلاکت سے متعلق انسانی حقوق کونسل کی تحقیقات کرانے کی قرارداد کو مفاہمتی پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، سری لنکن صدر کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی قرارداد سے سری لنکن عوام کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ صرف اورصرف حکومت کی حوصلہ شکنی ہوگی۔


واضح رہے کہ سری لنکا میں پانچ سالہ خانہ جنگی کے دوران 40 ہزار سے زائد تامل شہری ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اس حوالے سے انسانی حقوق کونسل نے جنگی جرائم کی تحقیقات کے حوالے سے قرارداد تیار کی ہے جسے اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں