میرے لیے سوشل میڈیا قرضوں کی ادائیگی میں مددگار ہے جھانوی کپور

خیال رہے کہ 4 نومبر کو جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ ریلیز ہوئی ہے


ویب ڈیسک November 07, 2022
فوٹو فائل

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا کو اپنے لیے قرضوں کی اقساط ادا کرنے میں مددگار قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا کو قرضوں کی ادائیگی میں مددگار قرار دینے کا انکشاف بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے ایک انٹرویو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کرنا اور اس دوران ساڑھی، کرتا اور دیگر کپڑے پہننا میرا کام ہے لیکن سوشل میڈیا میرے لیے تفریح اور قسطوں کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے اور مداحوں کے زیادہ سے زیادہ پسند کیے جانے کی وجہ سے زیادہ برینڈز مجھ س رابطہ کرتے ہیں جس کے باعث مجھے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ 4 نومبر کو جھانوی کپور کی فلم 'ملی' سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی، جو ہفتے کے اختتام تک 2 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں