وزیراعلی ہاؤس میں اہم بیٹھک متحدہ اور پی پی کا معاہدے کے تحت ساتھ چلنے پر اتفاق

دونوں جماعتوں نے شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا


امتیاز مغیری November 07, 2022
فوٹو فائل

ایم کیو ایم وفد اور پیپلزپارٹی کے وفد نے معاملات کو بات چیت اور معاہدے کے تحت لیکر چلنے پر ایک بار پھر اتفاق کرلیا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور پیپلزپارٹی کی قیادت فیصلوں کی حتمی منظوری دے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت وفاقی وزیر فیصل سبزواری، خواجہ اظہار الحسن، سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور سابق میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء سعید غنی ، شرجیل میمن، وقار مہدی اور مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کےدرمیان ورکنگ رلیشن شپ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور شدید بارشوں سے متاثر انفراسٹرکچر کی تعمر نو پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں نے شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کیا جب کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |