چند روز میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ حاصل کرلیں گے خواجہ اظہار کا دعویٰ

پاکستان اور اہم اداروں کے خلاف عمران خان گھناؤنی سازش کر رہے ہیں، شرجیل انعام میمن

فوٹو فائل

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے آئندہ چند روز میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔

ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٗ ہاؤس میں ایم کیو ایم کی پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد شرجیل انعام میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پر بات ہوئی ہے، جلد ہم مشترکہ لائحہ عمل پر پہنچیں گے۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پر بھی بات ہوئی، کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ بھی ہم چند دن میں لے لیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے پر بات ہوئی ہے لوگ انتظار کر رہے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہوں، منتخب لوگ خدمت کریں، بلدیاتی انتخابات پر بھی بات ہوئی ہے اور کمشور سےکراچی تک ایک ہی بلدیاتی نظام اوریکساں اختیارات پر اتفاق ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پرامن انتخابات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بہت قربانی کے بعد شہر میں امن قائم ہوا ہے، سندھ حکومت امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہ دے۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ بہت قربانی کے بعد شہر میں امن قائم ہوا ہے، سندھ حکومت امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہ دے۔


وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتیں اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں، تحریک انصاف نے سیلاب متاثرین سے توجہ ہٹانے کے لیے سب کچھ کیا۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اہم اداروں کے خلاف عمران خان گھناؤنی سازش کر رہے ہیں، ملک کو انارکی کی طرف لے جایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی قانون پر ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کئی نکات پر اتفاق ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں، اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے معاہدے پرعملدرآمد کے لیے بات ہوئی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کئی نکات پر اتفاق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سندھ حکومت کام کر رہی ہے اور ایم کیو ایم متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت کے ساتھ ہے۔
Load Next Story