ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلیے کینیا جانے والی پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی
سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والی پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی دو روکنی ٹیم کینیا سے واپس پاکستان پہنچ گئی ڈائریکڑ ایف آئی اے ہیڈکواٹراطہر وحید اور ڈیپٹی ڈائریکڑ جنرل انٹیلی جینس بیورو عمر شاہد حامد پر مشتمل ماہر افسران کی دو رکنی ٹیم 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔
کینیا میں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کیس کے حوالے حقائق کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کیں ٹیم کو کینیا میں وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانہ کی معاونت حاصل رہی۔
تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں ارشد شریف کے دبئی سے پہنچنے، وہاں رہاہش، پیش آنے والے واقعے کے بارے تحقیقات کیں۔ علاوہ ازیں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کی کینیا میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی جائزہ لیا وہاں کے پولیس چیف و حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ٹیم نے کینیا میں قیام کے دوران ارشد شریف کو رہائش ویگر سہولیات بہم پہنچانے والے دو بھائیوں وقار اور خرم سے بھی تحقیقات کیں جبکہ ٹیم نے گاڑی جس پر ارشد شریف کوگولیاں لگیں کا بھی جائزہ لیا۔
زرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم مفصل رپورٹ سفارشات کے ساتھ وزارت داخلہ میں پیش کرے گی جبکہ ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔