انٹر بورڈ اورٹی سی ایس میں معاہدہ طلبا کو گھر بیٹھے اپنی دستاویز ملیں گی
ٹی سی ایس طلبا کو فارم و فیس جمع ،دستاویزات گھر پہنچانے کی سہولت دے گا
انٹر بورڈ اورٹی سی ایس میں معاہدہ طے پا گیا تاہم طلبا کو اب گھر بیٹھے اپنی دستاویز ملیں گی۔
چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی ہدایت پر طلبہ کو آسانیاں پہنچانے کے سلسلے میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی اور ٹی سی ایس ایکسپریس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔
معاہدے کے تحت TCS ایکسپریس کراچی میں قائم اپنی برانچوں کے ذریعہ طلبہ کو انٹربورڈ سے متعلق درج ذیل دستاویزات کے فارم جمع کرانے، فیس جمع کرانے اور یہ دستاویزات گھر پہنچانے کی سہولت فراہم کرے گا۔
ٹی سی ایس کی جانب سے فارمز جمع کرانے والے طلبہ کو ٹریکنگ نمبر بھی مہیا کیا جائے گا تاکہ وہ انٹربورڈ آئے بغیر اپنی دستاویزات کے اسٹیٹس سے آگاہ رہیں، TCS جن دستاویزات کیلیے خدمات فراہم کررہا ہے اس میں انرولمنٹ کارڈ، رجسٹریشن کارڈو دیگر کارڈ شامل ہیں۔