ٹی20 ورلڈکپ ٹاپ 10 بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہ ہوسکا

ویراٹ کوہلی سرفہرست،بولنگ میں شاداب خان آٹھویں پوزیشن پر موجود


Sports Desk November 08, 2022
ویراٹ کوہلی سرفہرست،بولنگ میں شاداب خان آٹھویں پوزیشن پر موجود (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ میں ٹیم نے اگرچہ سیمی فائنل میں رسائی پالی لیکن مجموعی طور پر بیٹنگ کے ٹاپ 10 میں تاحال کوئی پاکستانی شامل نہیں ہوسکا ہے۔

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم ٹرافی سے اب 2 قدم کی دوری پرپہنچ گئی لیکن مجموعی طور پر بیٹرز نے غیرمعمولی کارکردگی نہیں دکھائی، کپتان بابراعظم کا بیٹ نہیں چل سکا، بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی نے 246 رنز بناکر سب کو پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔

نیدرلینڈز کے میکس اوڈوڈ 242 رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادیو نے 225 رنز نام کے ساتھ تیسری پوزیشن سنبھالی، سری لنکا کے کوشل مینڈس 223 رنز بناکر چوتھے جبکہ زمبابوین سکندر رضا 219 رنز بناکر پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: کیویز کیلیے سیمی فائنلزمیں گرین شرٹس ناقابلِ تسخیر

سری لنکن پاتھم نسانکا 214، آئرش لورکان ٹکر 204، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 195، بنگلہ دیشی نجم الحسن شانتو180 اور سری لنکن دھنن جایا ڈی سلوا177رنز بنا کر ٹاپ 10 میں جگہ پانے میں کامیاب رہے۔

بولنگ میں سری لنکن ونندو ہسارنگا ڈی سلوا 15 وکٹیں اڑا کر سرفہرست ہیں، نیدرلینڈز کے باس ڈی لیڈ 13 شکار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، زمبابوے کے بلیسنگ موزا ربانی 12 وکٹیں لے کر تیسرے، جنوبی افریقی اینرچ نورکیا اور آئرش بولر جوش لٹل یکساں طور پر 11، 11 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور پانچویں درجے پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں: گرین شرٹس کا خوف کیویز کے اعصاب پر سوار

نیدرلینڈز کے پال وان میکرین بھی 11 وکٹیں لے کر چھٹے نمبرپر ہیں، انگلینڈ کے سام کرن 10 وکٹوں کے ساتھ ساتویں جبکہ پاکستانی اسپنر شاداب خان 10 شکار کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں، بھارتی ارشدیپ سنگھ 10 وکٹوں کے ساتھ نویں جبکہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے سکندر رضا بھی 10 وکٹیں لے کر ٹاپ 10 میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں