سی پیک منصوبے کے تحت حیدر آباد سکھر موٹروے ایم 6کی تعمیر کی منظوری

سی پیک فلیگ شپ منصوبہ کے تحت یہ پراجیکٹ بین الاقوامی معیار 30ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل ہو گا،حکام


APP November 08, 2022
سی پیک فلیگ شپ منصوبہ کے تحت یہ پراجیکٹ بین الاقوامی معیار 30ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل ہو گا،حکام۔ فوٹو: فائل

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت حیدر آباد، سکھر موٹروے ایم۔6کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

حکام کے مطابق سی پیک فلیگ شپ منصوبہ کے تحت یہ پراجیکٹ بین الاقوامی معیار 30ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل ہو گا۔ 15انٹرچینجز، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل اور نہروں پر 82پل بنائے جائیں گے۔19اوور پاس پل، 6فلائی اوورز اور 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے۔

اس منصوبے کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آ ئیں گے اور ملک کی معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں