عالمی بینک توانائی شعبے کیلیے 3ارب ڈالردینے پررضامند

بچت پروگرام میں مدد،داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں معاونت بھی فراہم کریگا


صباح نیوز November 08, 2022
عالمی بینک کے وفد کی وزیر توانائی سے ملاقات، مختلف توانائی منصوبوں پر بریفنگ دی (فوٹو فائل)

عالمی بینک نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کیلیے 3ارب ڈالر سے زیادہ فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

پاور ڈویژن کیبیان میں بتایا گیا کہ عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں معاونت بھی فراہم کرے گا، اسی طرح یہ توانائی کی استعداد اور بچت کے پروگرام میں بھی مدد کرے گا، یہ صوبوں کو سولر پروجیکٹ کی تنصیب کے منصوبوں کو دی جانے والی مدد کے علاوہ ہوگا۔

عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد کی وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر سے ملاقات کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے وفد کو بتایا کہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں سخت اور مشکل فیصلے کیے ہیں، وہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دے رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان کی معیشت اور توانائی کے شعبے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وفد کو سی اے ایس اے-1000 اور داسو پاور پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں