وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات شراکت داری کو تقویت دینے کا عزم

ملاقات شرم الشیخ میں "کوپ -27 سمٹ " کے موقع پر ہوئی۔


Numainda Express November 08, 2022
ملاقات شرم الشیخ میں "کوپ -27 سمٹ " کے موقع پر ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے مصر کے شہر شرم الشیخ میں "کوپ -27 سمٹ " کے موقع پر ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید بڑھانے کے پیش نظر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ روابط کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے جن کی جڑیں مشترکہ عقیدے 'ثقافت و اقدار اور باہمی حمایت کی لازوال روایت میں گہری ہیں ۔

ریاض میں اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم اور ولی عہد نے بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ولی عہد کے پاکستان کے آئندہ دورے کے منتظر وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اعتماد ہے کہ یہ دورہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے میں معاون ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں