فضل الرحمان بھارتی فلموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں بیرسٹر سیف

ایک عالم دین کی ایسی گفتگو پر افسوس ہوا، بیرسٹر سیف


ویب ڈیسک November 08, 2022
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا حکومت معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تشبہیہ سے واضح ہوا کہ وہ بھارتی فلموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، ایک عالم دین کی ایسی گفتگو پر افسوس ہوا۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ کامقدمہ کئی دن تک درج نہ ہونے کا ذمہ دار شہباز شریف حکومت کو قرار دیا۔

مزید پڑھیں؛ عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نہ جاتے تو تاحال یہ ایف آئی آر ہوا میں لٹکی ہوتی جبکہ وزیراعظم، وزیر داخلہ سمیت وزراء صرف پریس کانفرنسز کرتے رہے اور حکومتی عہدیدار تفتیشی افسر بن کر اس کیس پر رائے دیتے رہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک کے فوجداری قانون کا مذاق اڑایا گیا، عوام عمران خان کی راہ تک رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں