عمران خان پر حملے کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

قاتلانہ حملے کے مقدمے میں اقدام قتل دفعہ 302، 324 کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، رپورٹ

مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، رپورٹ (فوٹو فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے اندراجِ مقدمہ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عمران خان پر حملے کا مقدمہ 24 گھنٹے میں درج نہ ہوا تو ازخود نوٹس لیا جائیگا، چیف جسٹس


ایکسپریس نیوز کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کا مقدمہ درج کرنے کی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروادی۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ قاتلانہ حملے کے مقدمے میں اقدام قتل دفعہ 302، 324 کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں میں عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اندراج کی رپورٹ طلب کی تھی۔
Load Next Story