بابراعظم سیمی فائنل میں کچھ خاص کرسکتے ہیں میتھیو ہیڈن

یہ ایونٹ پاکستان کیلئے رولر کوسٹر کی طرح رہا ہے، مینٹور قومی کرکٹ ٹیم


ویب ڈیسک November 08, 2022
یہ ایونٹ پاکستان کیلئے رولر کوسٹر کی طرح رہا ہے، مینٹور قومی کرکٹ ٹیم (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بابراعظم "کچھ خاص" کرسکتے ہیں۔

سڈنی میں بڑے مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیدر لینڈز نے جب جنوبی افریقہ کو ناقابلِ یقین انداز میں شکست دی تو یہ ہمارے لیے ایک اہم لمحہ تھا، یہ ایونٹ پاکستان کیلئے رولر کوسٹر کی طرح رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم کیویز خلاف بہترین کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم کے پیس اٹیک میں بہتری آئی ہے البتہ بیٹنگ میں کچھ مشکلات درپیش ہیں، انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں بابراعظم "کچھ خاص" کرسکتے ہیں، وہ 5 میچز میں محض 39 رنز بناسکے ہیں، اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا۔

مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر بھی بابراعظم کے حمایتی بن گئے

سابق کرکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ طویل عرصے سے وائٹ بال کرکٹ میں ایک طاقت رہا ہے لیکن عالمی ٹائٹلز جیتنے کے حصول میں ناکامی رہی ہے، ہم کیویز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

قبل ازیں سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آرام کو ترجیع دینے کے بجائے اکیلے ہی پریکٹس سیشن کیا، اس دوران بیٹر نے گھنٹوں پریکٹس کی جبکہ میتھیو ہیڈن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

https://twitter.com/mariya_raj10/status/1589843658047901697

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں