سیکورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن دہشتگرد کمانڈر ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی سلیم نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 08, 2022
ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا،آئی ایس پی آر:فوٹو:فائل

سیکورٹی فورسز کے خیبر ضلع میں آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے شکاس علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا جبکہ سپاہی سلیم نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سے متعلق ' مسنگ پرسن' کا پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ مارے گئے دہشتگرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں