پاکستان کرکٹ ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا معجزہ ہے سپریم کورٹ
امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کوئی اچھی خبر سامنے آئے گی، چیف جسٹس
سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا واقعی ایک قومی معجزہ ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بنچ نے نیب قانون میں حالیہ ترامیم کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل پر پہنچنے کا تذکرہ ہوا۔
حکومتی وکیل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک معجزے کے تحت سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ چیف جسٹس نے پوچھا ہاں جی کل کتنے بجے میچ ہے؟ اگر آپ کہیں تو ہم آپ کیلئے سپریم کورٹ کے باہر میچ دیکھنے کیلئے اسکرین لگوا دیتے ہیں، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کوئی اچھی خبر سامنے آئے گی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا واقعی ایک قومی معجزہ ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریک انصاف کے وکیل سے کہا کہ اگر آپ کو برا نہ لگے تو آپ دلائل دیجیے گا ہم میچ دیکھیں گے۔
اس موقع پر کمرہ عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔