نیوزی لینڈ51 نمازیوں کوشہید کرنے والے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل

مجرم نے کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی


ویب ڈیسک November 08, 2022
مجرم کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کیلیے تاریخ مقرر نہیں کی گئی:فوٹو:فائل

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2019 میں کرائسٹ چرچ کی مساجد پر فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے سفید فام نسل پرست مجرم برینٹن ٹیرنٹ نے سزا کے خلاف اپیل کردی۔

ملزم نے ویلنگٹن کی کورٹ آف اپیل میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے جس کی سماعت کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے اگست 2020 میں برینٹن ٹیرنٹ کو تاحیات عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں