ارشد شریف قتل غلط شناخت نہیں ٹارگٹ کلنگ کا کیس ہے رانا ثنا اللہ

ارشد شریف پر فائر کرنیوالوں کو معلوم تھاکہ وہ کس سیٹ پر بیٹھا ہے، قتل ثابت ہوا تو خرم اور وقار اس کیس سے باہر نہیں ہیں


ویب ڈیسک November 08, 2022
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اب تک کے حقائق سے واضح ہے کہ ارشد شریف کو غلط شناخت نہیں بلکہ ہدف بنا کر قتل کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شناخت کی غلطی کی وجہ سے قتل کا شبہ درست نہیں لگتا۔صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے توسط سے کینیا سے درخواست کریں گے کہ کیس میں ڈیٹا فراہم کیاجائے۔ کینیا جانے والی تحقیقاتی ٹیم کی بریفنگ کے بعد توقع ہے کہ ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں جو سامنے آیاہے اس کے مطابق ارشدشریف کوقتل کیا گیا اوراگر ایسا ہے تو پھر خرم اور وقار جو دونوں بھائی ہیں، کسی طرح اس سے باہر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے کہ ارشد شریف پرفائر کرنے والوں کومعلوم تھاکہ ارشد شریف کس سیٹ پر بیٹھا ہے۔ وزیراعظم سے کہوں گا کینیا سے دوبارہ بات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں