مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1610روپے رہی


Business Reporter November 08, 2022
فوٹو: فائل

عالمی منڈی میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 428 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 152300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 130572روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1610روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1380.31 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں