پارٹی قیادت کے حکم پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ کی نشست چھوڑنے کا اعلان

سیاسی کارکن کے طور پرمفاد عامہ کے معاملات پراپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق رکھتا ہوں، پارٹی قیادت خوش نہیں، مصطفیٰ نواز


ویب ڈیسک November 08, 2022
فوٹو فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بتایا کہ میری پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ قیادت میری سیاست سے خوش نہیں اور سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی ہے، میں اپنا تحریری استعفی چیئرمین سینیٹ کو ارسال کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن کے طور پرمفاد عامہ کے معاملات پراپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق رکھتا ہوں،سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ اختلافات کوایک طرف رکھتے ہوئے پارٹی قیادت کے ساتھ شاندار سفر رہا، ان کے مستقبل کیلیے نیک تمنائیں ہیں۔



واضح رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اعظم سواتی کے ساتھ پیش آنے والے ویڈیو واقعے پر آواز اٹھائی اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں