عمران خان پر 6 حلقوں سے بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے

فوٹو: فائل

ضمنی انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے صرف چارسدہ سے بطور کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ہے،اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی۔


انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے،تفصیلات تاخیر سے جمع کرانے پر ریٹرننگ افسران عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرینگے۔

عمران خان کا جواب آنے یا نہ آنے کی صورت میں کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا،قانون کے مطابق انتخابات کے بعد تین دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے،عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو آئندہ انتخابات کیلئے نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر ماضی میں بھی امیدوار نااہل ہوچکے ہیں،ماضی میں سپریم کورٹ نے ہارے ہوئے امیدوار کو بھی آئندہ انتخابات لڑنے سے روک دیا تھا۔
Load Next Story