مشہور کمپنی کے سی ای او نشے میں دھت دوسرے کے گھر جاکر سونے پر گرفتار

امریکی کمپنی کے عہدیدار نشے میں اتنے دھت تھے کہ اپنے گھر جانے کے بجائے کسی دوسرے کے گھر داخل ہوگئے


ویب ڈیسک November 08, 2022
کمپنی عہدیدار نے 415 ڈالر زر ضمانت جمع کراکے رہائی حاصل کی، فوٹو: فائل

امریکا کی مشہور اور بڑی کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار جان آر ٹائسن نشے کی حالت میں اپنے گھر کے بجائے کسی اور کے گھر میں گھس کر سو گئے جس پر انھیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس میں ایک خاتون نے اجنبی شخص کو اپنے گھر میں سوتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اس شخص کو جگانے کی کوشش کی لیکن وہ بیدار نہ ہوا۔

مذکورہ شخص کے منہ اور کپڑوں سے شراب کی بو آرہی تھی اور وہ نیند میں اتنا غرق تھا کہ درست طریقے سے کھڑا بھی نہیں ہوپا رہا تھا اور نہ ہی کچھ بتانے کی پوزیشن میں تھا۔

پولیس چار و ناچار کسی طرح اس شخص کو تھانے لے گئی اور جب نشہ اترا تو پتہ چلا کہ وہ کوئی عام آدمی نہیں بلکہ گوشت کا کاروبار کرنے والی امریکا کی ایک بڑی امریکی کمپنی کے سی ای او ہیں۔

پولیس نے ملزم کو بتایا کہ انھیں نشے کی حالت میں کسی دوسرے کے گھر میں گھس کر سونے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔

32 سالہ جان آر ٹائسن نے 415 ڈالرز کے ضمانتی بونڈز جمع کراکے رہائی پائی تاہم انھیں یکم دسمبر کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں