اسلحہ کے زور پرلاہورکی اسٹیج اداکارہ سے جنسی زیادتی مقدمہ درج
ملزم اشرف شاہ نے میری برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرکے 20 لاکھ روپے ہتھیائے، اداکارہ
سندر کے علاقے میں سفاک ملزم نے سٹیج کی ادکارہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم اشرف شاہ نے اسٹیج ادکارہ کو مبینہ طور پر اغواء کرکے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 میں ملزم نے انہیں اپنے فارم ہاﺅس بلوا کر پارٹی میں نشہ آور مشروب پلائی اور پھر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ کے مطاق ملزم اشرف شاہ نے برہنہ حالت میں ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں اور مسلسل بلیک میل کرکے 20 لاکھ روپے ہتھیالیے۔
پولیس کو دیئے گئے بیان میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ 2019 میں میری شادی ہوئی اور ملزم اشرف شاہ نے میرے شوہر کو برہنہ ویڈیوز دکھا کر میرا گھر خراب کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 نومبر کو ملزم اشرف شاہ اپنے ڈرائیور اور ملازم کے ہمراہ اداکارہ کے گھر آیا اور زبردستی گاڑی میں اسے شاہدرہ فارم ہاﺅس لے گیا جہاں اسلحہ کے زور پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ایک لاکھ بیس ہزار روپے، ڈائمنڈ انگوٹھی اور تین طلائی چینیں بھی چھین لی گئیں۔
لاہور کے تھانہ سندر پولیس نے ادکارہ حسنہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔