رابعہ انعم کا محسن عباس کی موجودگی میں گھریلو تشدد کیخلاف پروگرام سے واک آؤٹ

میں کوئی ایسی مزید غلطی نہیں کرنا چاہتی جس سے گھریلو تشدد کو فروغ ملے، رابعہ انعم

فوٹو: فائل

معروف میزبان اور اینکر رابعہ انعم نے ندا یاسر کے شو میں محسن عباس حیدر کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے پروگرام سے واک آؤٹ کیا ہے۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں رابعہ انعم کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا اور شو میں فضا علی اور محسن عباس نے بھی مہمان کے طور پر شرکت کی ۔

رابعہ انعم نے شو کے دوران ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شو کا مزید حصہ نہیں بن سکتی کیوں کہ کچھ غلطیوں کی معافی ہوتی ہیں لیکن کچھ غلطیاں عمر بھر ساتھ رہتی ہیں۔
Load Next Story