کرن جوہر نے خود کو عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نانا قرار دے دیا

اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں پہلے بچے کی آمد ہوئی تو مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا


ویب ڈیسک November 08, 2022
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز اور میزبان کرن جوہر نے خود کو عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نانا قرار دیا ہے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں پہلے بچے کی آمد ہوئی تو مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اس خبر نے ناصرف عالیہ اور رنبیر کے مداحوں کو خوش کیا بلکہ ان کے خاندان کے افراد اور بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ ان کے ساتھیوں نے بھی جوڑے کے لیے پیار بھرے پیغام شیئر کئے۔

کرن جوہر نے انسٹاگرام پر عالیہ اور رنبیر کے ساتھ شادی پر لی گئی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے خود کو عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نانا قرار دیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Karan Johar (@karanjohar)






انہوں نے ننھی بچی کو دنیا میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل محبت سے بھرا ہوا ہے، بہت سارا پیار آپ کا انتظار کر رہا ہے، انہوں نے عالیہ اور رنبیر کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نانا بننے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے والدین بننے پر عالیہ اور رنبیر کپور کو مبارک باد دی اور ان کی بیٹی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں