پنجاب حکومت کی غلام محمود ڈوگر کو آئی جی بنانے کی سفارش
پنجاب حکومت نے فیصل شاہکار کی جگہ نئے آئی جی کی تعیناتی کیلیے وفاق کو تین نام بھیج دیے
پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے وفاق کو تین نام بھیج دیے جن میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا نام بھی شامل ہے۔
نئے آئی جی پنجاب کی تقرری کے معاملے پر پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد وفاق کو آئی جی کی تعیناتی کیلیے پینل نام بھجوا دیے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو بھیجے جانے والے ناموں میں فیاض احمد دیو ایڈیشنل آئی جی پولیس، عامر ذوالفقار ایڈیشنل آئی جی پولیس، غلام محمود ڈوگر ایڈیشنل آئی جی پولیس کے نام شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان حملہ ایف آئی آر پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی، فیصل شاہکار برطرف
صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ فیصل شاہکار آئی جی پنجاب کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرچکے ہیں جبکہ صوبائی کابینہ نے بھی اُن پر عدم اعتماد کا اظہار اور سانحہ وزیر آباد میں اُن کی کارکردگی بارے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔