چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ

9 ماہ کے دوران چین کو چلغوزے کی برآمدات 48 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جی اے سی سی


APP November 09, 2022
چین میں بالوں کو گرنے سے بچانے والی پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں بھی اضافہ (فوٹو:فائل)

رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات تاریخ میں پہلی بار 11 لاکھ 11 ہزار 352 ٹن حجم کے ساتھ 421.94 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

چینی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور چین نے پاکستان سے مختلف اقسام کے 11 لاکھ ٹن سے زیادہ چاول درآمد کیے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45 فیصد زیادہ ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں چین نے حجم کے لحاظ سے یہ 674,646.876 ٹن سے زیادہ پاکستانی چاول درآمد کیے جن کی مالیت 290 ملین ڈالر تھی، یہ 2021 کے مقابلے میں 131.91 ملین ڈالر کا اضافہ ہے۔

علاوہ ازیں بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے سابق کمرشل قونصلر بدر الزماں نے کہا ہے کہ پاکستان نے رواں سال چین کو چاول کی برآمد کا 10 لاکھ ٹن ہدف مقرر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |