عالمی بینک کے جاری منصوبوں کو تعاون فراہم کیا جائیگااسحاق ڈار

پاکستان ادارہ جاتی اصلاحات،معاشی ترقی کیلیے بینک کی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے


Numainda Express November 09, 2022
پاکستان ادارہ جاتی اصلاحات،معاشی ترقی کیلیے بینک کی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیر خزانہ وریونیو اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے شروع کیے جانے والے جاری منصوبوں کے لیے موجودہ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔


وزیر خزانہ وریونیو اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ادارہ جاتی اصلاحات اور معاشی ترقی کے لیے عالمی بینک کی طرف سے فراہم کی جانے والی مالی اور تکنیکی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے پاکستان میں عالمی بینک کی جانب سے شروع کیے جانے والے جاری منصوبوں کے لیے موجودہ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔


وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز یہا خزانہ ڈویڑن میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا انفراسٹرکچر گوانگزی چن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزارت خزانہ کے مطابق کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک مسٹر ناجی بینہسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم برائے ریونیو طارق محمود پاشا، سیکرٹری فنانس اور فنانس ڈویڑن کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی وزیر خزانہ نے گوانگزی چن کا خیرمقدم کیا۔

وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان میں عالمی بینک کی جانب سے شروع کیے جانے والے جاری منصوبوں کے لیے موجودہ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |