موبائل سے 50 فیصد پاکستانیوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں بہتری آئی

تقریباً 54 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موبائل آلات اور موبائل ٹیکنالوجی نے ان کے کیریئر کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے


Numainda Express November 09, 2022
تقریباً 54 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موبائل آلات اور موبائل ٹیکنالوجی نے ان کے کیریئر کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

پاکستان میں موبائل ٹیکنالوجی سے نصف سے زیادہ پاکستانیوں کے پیشہ وارانہ مہارتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

روزمرہ کی زندگی میں موبائل آلات کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی وجہ سے گزشتہ 3 سال میں کام کی جگہ کس طرح تیزی سے بہتر ہوئی ہے۔ آج کے کام کی جگہ موبائل ٹیکنالوجی کی خصوصیت رکھتی ہے۔

ٹیلی نار ایشیا کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق تقریباً 54 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موبائل آلات اور موبائل ٹیکنالوجی نے ان کے کیریئر کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے اور ان کی مہارتوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔

خواتین کی جانب سے بھی رپورٹ کیاگیا کہ موبائل آلات نے ان کے معیار زندگی کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے مطالعہ اور ٹیلی نار ایشیا کی 25 ویں سالگرہ کے ساتھ مل کر شروع کی گئی ''ڈیجیٹل لائیوز ڈیکوڈ'' سیریز کی دوسری قسط، یہ بتاتی ہے کہ کس طرح پورے ایشیا میں جواب دہندگان اپنے موبائلز کو بدلتی ہوئی حقیقتوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |