پی ٹی اے نیلامی کے ذریعے یو فون کو تفویض کردہ اسپیکٹرم سے 6 ارب 17 کروڑ روپے وصول

6 ارب 17 کروڑ (27.92 ملین امریکی ڈالر) روپے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ(ایف سی ایف) میں جمع کرادیے گئے


Numainda Express November 09, 2022
6 ارب 17 کروڑ (27.92 ملین امریکی ڈالر) روپے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ(ایف سی ایف) میں جمع کرادیے گئے ہیں (فوٹو: فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے سال 2021 میں ہونے والی نیلامی کے ذریعے یوفون کو تفویض کردہ اسپیکٹرم کے حوالے سے 6 ارب 17 کروڑ (27.92 ملین امریکی ڈالر) روپے وصول کر لیے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں ہونے والی نیلامی کے ذریعے یوفون کو تفویض کردہ اسپیکٹرم کے حوالے سے 6 ارب 17 کروڑ (27.92 ملین امریکی ڈالر) روپے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ(ایف سی ایف) میں جمع کرادیے گئے ہیں۔

ایف سی ایف میں اس جمع شدہ رقم کے ساتھ پی ٹی اے کی جانب سے رواں مالی سال یعنی 2022-23 کے دوران مجموعی جمع شدہ رقم اب 29 ارب 15 کروڑ روپے (134 ملین امریکی ڈالر) ہو گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |