جنوبی وزیرستان مسلح افراد کا تھانے پر حملہ گاڑی نذر آتش 2 اہلکار شہید

مسلح افراد ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی راستے میں چھوڑ کر فرار، ۔حملہ آوروں کی تعداد پولیس سے کئی گنا زیادہ تھی

فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی بھی ہوئے

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں تھانہ راغزائی پر رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں پولیس کی گاڑی نذر آتش کردی گئی جب کہ واقعے میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شہید اہل کاروں میں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے تھانے پر حملے کے دوران پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگادی جب کہ جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

 
Load Next Story