نیپال میں 66 شدت کا زلزلہ 6 افراد ہلاک

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے


ویب ڈیسک November 09, 2022
زلزلے سے متعدد مکانات گرگئے اور بجلی ومواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا:ٖ:فوٹو:فائل

نیپال میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے مغربی علاقے میں زلزلے سے متعدد مکانات گرگئے اور بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا۔مکانات گرنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔نیپال میں 24 گھنٹوں میں آنے والا یہ تیسرا زلزلہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.6 ریکارڈ کی گئی۔نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اورنواحی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ لوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔

نیپال کے زلزلے سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |