والدہ مسلسل وزن کم کرنے کا کہتی تھیں سوناکشی سنہا
زائد وزن کی لڑکیوں کو مذاق کا نشانہ بنانے کا عمل اب ختم ہونا چاہیے، سوناکشی سنہا
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ میری والدہ مسلسل مجھے وزن کم کرنے کا کہتی تھیں۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے انٹرویو میں کہا کہ لڑکیوں کے وزن کے بارے میں مائیں حساس ہوتی ہیں کیونکہ لوگ اس سے متعلق باتیں کرتے ہیں۔ میری والدہ بچپن میں مسلسل مجھے وزن کم کرنے کے لیے کہتی رہتی تھیں۔ والدہ کی جانب سے وزن کم کرنے پر زوردینے نے مجھے ایک طرح سے باغی بنا دیا۔ جس دن میری والدہ نے مجھے وزن کم کرنے کا کہنا چھوڑا میں نے خود اس پر کام کرنا شروع کردیا۔
سوناکشی سنہا کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو خوبصورتی کے معیار کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ زائد وزن کی لڑکیوں کو مذاق کا نشانہ بنانا اور طنزیہ جملے کسنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ سوناکشی سنہا نے اپنی نئی فلم میں زیادہ وزن والی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔