سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ کا ڈی جے کالج کا دورہ

صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کا نوٹس لے لیا


Staff Reporter November 09, 2022
صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ عبدالعلیم لاشاری نے ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی کے ہمراہ تاریخی ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کراچی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے کالج کے مختلف کلاس رومز، لیبارٹریز اور جمنازیم کا دورہ کیا۔ کالج کی نئی اور پرانی عمارتوں کے دورے کے دوران انہوں نے صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر صفائی کے انتظامات کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی کو ہدایت کی کہ وہ ڈی جے سائنس کالج کراچی میں کم انرولمنٹ کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دیں۔

انہوں نے کالج کے طلباء سے ملاقات کی اور کالج کے تعلیمی ماحول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایجوکیشن ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ کالج کے ایم اینڈ آر کام مکمل کریں۔

dj2

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں