ہالی وڈ اداکار شون پین نے اپنا آسکرایوارڈ یوکرینی صدر کودے دیا

یوکرینی ولودو میر زیلسنکی صدر نے شون پین کو یوکرین کے ایوارڈ ’ آرڈر آف میرٹ‘ سے نوازا


ویب ڈیسک November 09, 2022
یوکرینی صدر اور اداکار شون پین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی:فوٹو:سوشل میڈیا

ہالی وڈ کے مشہور اداکار شون پین نے اپنا آسکر ایوارڈ یوکرین کے صدر کو دے دیا۔

ہالی وڈ اسٹار شون پین نے یوکرین کے صدر ولودو میر زیلسنکی سے دارالحکومت کیف میں ملاقات کی۔ شون پین نے یوکرین کی جنگ میں صدر زیلسنکی اور یوکرینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنا آسکر ایوارڈ یوکرینی صدر کو پیش کردیا۔



یوکرین کے صدر نے شون پین کو یوکرین کے ایوارڈ ' آرڈر آف میرٹ' سے نوازا۔ یوکرینی صدر اور اداکار شون پین کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں