بھارت کی وہی ہٹ دھرمی

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکا یا کسی دوسرے ملک کی ثالثی ہرگز قبول نہیں


Editorial March 27, 2014
بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کرمتنازعہ کشمیر کے حل پر آنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکا یا کسی دوسرے ملک کی ثالثی ہرگز قبول نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے امریکی صدر سے اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئی دہلی کسی تیسرے ملک کی ثالثی کے بغیر تمام دوطرفہ مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔

پاکستان کی ایسی کوئی کوشش ہمارے لیے قابل قبول نہیں، بھارت اپنے اندرونی معاملات میں کسی دوسرے ملک کی مداخلت کو برداشت نہیں کریگا۔بھارت کی یہی ہٹ دھرمی ہے جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر آج تک حل نہیں ہو سکا۔مسئلہ کشمیر کی بات چھوڑ بھی دی جائے' دوسرے تنازعات کو دیکھا جائے تو ان کے بارے میں بھی بھارت کا رویہ ہٹ دھرمی پر مبنی ہے۔ اگر کوئی تیسرا ملک اس معاملے میں ثالثی کراتا ہے اور اس مسئلے کی کوئی صورت نکل آتی ہے تو اس میں کیا حرج ہے۔بھارت کو اس قسم کی ہٹ دھرمی چھوڑ کرمتنازعہ کشمیر کے حل پر آنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں