الیکشن سے سلیکشن تک تمام اہم فیصلے اسی ماہ پنڈی میں ہوں گے شیخ رشید

زرداری نوازکی خواہشیں دم توڑجائیں گی۔ فضل الرحمان قل پڑھائیں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک November 09, 2022
راولپنڈی کے اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن سے سلیکشن تک تمام اہم فیصلے اسی ماہ پنڈی میں ہوں گے۔

 



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے۔ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جتنا غیرملکی دوروں پرخرچ ہوا، اتنی امدادنہیں ملی۔ سپریم کورٹ آخری امیدہے۔

شیخ رشید کا ٹوئٹر بیان میں مزید کہنا تھا کہ عمران کی راولپنڈی آنےکی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہے۔ ایف آئی آر نہ کٹنےکاطعنہ دینےوالوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنےوالی ہے۔ قوم سڑکوں پرہوگی،یہ لندن میں نیوائر منا رہے ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری نوازکی خواہشیں دم توڑجائیں گی۔ فضل الرحمان قل پڑھائیں گے۔وطن کےلیےکفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں