جعلی پولیس بن کر تاجروں کو لوٹنے والے سگے بھائی اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

توقیر اور شعیب خود کو پولیس اہل کار ظاہر کرکے پیسے بٹورتے تھے، گاڑی، پولیس کارڈ اور یونیفارم برآمد


ویب ڈیسک November 09, 2022
ملزمان نے دوران تفتیش 40 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا

جعلی پولیس کا روپ دھار کر تاجروں سے پیسے بٹورنے والے دو سگے بھائی اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مصری شاہ انویسٹی گیشن پولیس نے 2 نوسربازوں توقیر اور شعیب کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں، جو خود کو پولیس اہل کار ظاہر کرکے تاجروں اور دکان داروں سے پیسے بٹورتے تھے۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے گاڑی، پولیس کارڈ اور یونیفارم برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش 40 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے کہا ہے کہ پولیس کی وردی کا تقدس پامال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں