پاکستان ویمنز کا آئرلینڈ ویمنز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ

غلام فاطمہ نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

فوٹو : پی سی بی

پاکستان ویمنز نے آئرلینڈ ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کر دیا، تین میچز پر مشتمل ون ڈے میچز کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی ویمنز نے 226 رنز کا ہدف پانچ وکٹ پر پورا کرلیا۔

صدف شمس 72 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ کپتان بسمعہ معروف نے 57 رنز کا حصہ ڈالا، وہ 121 ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والی پہلی کھلاڑی بھی بن گئیں۔


آئرلینڈ ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 225 رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ لیپال نے 65 رنز اسکور کیے جبکہ ایمی ہنٹر نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

غلام فاطمہ نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 14 اور تیسرا 16 نومبر کو شیڈول ہے۔
Load Next Story