حکومت کا سود سے متعلق فیصلے کیخلاف تمام اپیلیں واپس لینے کا اعلان

حکومت ملک میں اسلامی نظام کو جلد از جلد نافذ کرنے کی پوری کوشش کرے گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار


ویب ڈیسک November 09, 2022
حکومت ملک میں اسلامی نظام کو جلد از جلد نافذ کرنے کی پوری کوشش کرے گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود سے متعلق فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہماری کوشش ہوگی تیزی سے اسے نافذ کریں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے گزشتہ دنوں سودی نظام کے خلاف فیصلہ دیا ہے، قرآن و سنت کا بھی یہی حکم ہے، اس فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: اسٹیٹ بینک اور نجی بینکوں نے سود کیخلاف شرعی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک سے خصوصی مشاورت کی گئی، ہمارے نزدیک فیصلہ کرنے کا معیار قران و سنت ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لے لیں گے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئےحکومت اہم اقدامات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرخزانہ کے تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ ملک سود کے بغیر بھی چل سکتاہے، سراج الحق

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پوری کوشش کرے گی کہ ملک میں اسلامی نظام کو نافذ کرے، اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم ملک میں سود سے پاک اسلامی نظام کو نافذ کرسکیں، اس میں چیلنجز ہیں، 75 سال سے جاری بینکاری نظام کو یک دم تبدیل نہیں کیا جاسکتا لیکن حکومت نے اپنی حد تک کی گئی اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |