سندھ میں ڈینگی بے قابو متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی

کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد 15286 اور اموات 48 تک پہنچ گئیں ہیں، محکمہ صحت


دعا عباس November 09, 2022
فوٹو فائل

سندھ میں ڈینگی وائرس سے مذید 110افراد متاثر ہوگئے جس کے بعد رواں سال صوبے میں کیسز کی تعداد 20312ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سے48،حیدرآباد سے41،جامشورو سے 2،عمرکوٹ سے7،میرپور خاص سے 2،لاڑکانہ سے 2، کشمور سے 1،خیرپور سے 1،سکھر سے4،سانگھڑ سے 1اور شہید بینظیر آباد سے 1کیس سامنے آیا۔

اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں 110 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد رواں ماہ کیسز کی تعداد1241 جبکہ رواں سال20312ہوگئی ہے ۔

سندھ میں رواں سال ڈینگی سے 58 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں، سب سےزیادہ 15286 کیسز اور 48ہلاکتیں کراچی سے سامنے آئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |