صدر مملکت نے جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دو ججز کی کی تعیناتی کی منظوری دی


ویب ڈیسک November 09, 2022
—فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید بھی بطور سپریم کورٹ جبکہ جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی دی گئی۔ صدر عارف علوی نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں