سیمی فائنل میں فتح پر صدر مملکت وزیراعظم اور آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارک باد

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنالی

فوٹو فال

ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نے قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر مملکت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 'شاہین آفریدی، بابراعظم، محمد رضوان اور ہمارے مستقبل کے اہم کھلاڑی محمد حارث سمیت پوری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا'۔ انہوں نے لکھا کہ گرین شرٹس یقیناً ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں، فائنل کے لیے ہماری ڈھیروں نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ جیت آپ کی ہوگی۔
Load Next Story