پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا عندیہ

حتمی فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کریں گے، ذرائع

—فائل فوٹو

سینیٹ کے محاذ پر پاکستان تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کو ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا امکان ظاہر کردیا۔


ذرائع کے مطابق سینیٹر شہزاد وسیم کی جگہ اعظم سواتی کو ایوان بالا میں اپویشن لیڈر منصب پر لایا جائے گا، حتمی فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی جلد اس حوالے سے ضابطہ کی کارروائی کے لیے چئیرمین سینیٹ کو مراسلہ لکھے گی، اعظم سواتی کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی جارہی ہے۔
Load Next Story