ایشیائی انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
رقم اسی ماہ اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار
ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رقم اسی ماہ اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس فنانسنگ میں شراکت دار ہے، اسٹیٹ بینک کو یہ فنڈز اسی ماہ موصول ہو جائیں گی، ایشین انفرا سٹرکیچر انویسٹمنٹ کی طرف سے منظور کردہ فنڈز ایشیائی ترقیاتی بینک اور بی آر اے سی ای پروگرام برائے پاکستان کی مشترکہ فنانسنگ ہے۔