حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ اور نچلے طبقے کو فراہم کرنا ہے اسحاق ڈار

حکومت غریب عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، وزیر خزانہ


ویب ڈیسک November 09, 2022
فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کے پسماندہ اور نچلے طبقی کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ فراہم کرنے کو موجودہ حکومت ترجیح قرار دیا اور کہا کہ عام عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے وزیراعظم کے ریلیف پیکج پر فالو اپ اجلاس میں کیا، اجلاس کے دوران انہیں بتایا گیا کہ ملک کے عوام کی سہولت کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے ذریعے دالوں، آٹا، چینی، چاول اور گھی پر مشتمل پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

اجلاس میں معاشرے کے نچلے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ اور غیر ٹارگٹڈ عناصر پر مشتمل ایک جامع ہائبرڈ ماڈل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے موجودہ حکومت کے غریبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور ان کی کفالت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور عوام کوزیادہ سے زیادہ سپورٹ فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں